بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کارروائی کا آغاز ہوگیا ،پی ٹی آئی کی پہلی وکٹ نشانے پر۔۔۔ ایف آئی اے کا بلاوا آگیا

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کیلئے 6رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کیلئے

6رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر آمنہ بیگ اس تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ہوں گی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن رپورٹ میں نامزد 4 ملازمین کو طلب کیا گیا تھا جن میں محمد رفیق، طاہر اقبال اور محمد ارشد انکوائری میں شامل ہوئے۔ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان نے ایف آئی اے کو ابتدائی بیانات قلمبند کرادیئے ہیں۔دوسری جانب ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کر لیا۔ایف ائی اے پشاور کے انکوائری افسر کی جانب سے اسد قیصر کو 11 اگست کو ایف ائی اے خیبر پختوانخوا آفس میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ اکبر ایس بابر کیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے دو بینک اکاؤنٹس ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاونٹس کھولنے اور انھیں چلانے سے منسلک ہیں لہذا اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…