پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عدالت پوچھتی رہی کہاں لکھا ہے کہ فیصلہ جماعت کا سربراہ کرے گا؟ اسد عمر

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت پوچھتی رہی کہاں لکھا ہے کہ فیصلہ جماعت کا سربراہ کرے گا؟ اسد عمر

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عدالت پوچھتی رہی کہاں لکھا ہے کہ

فیصلہ جماعت کا سربراہ کرے گا؟۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دوسری طرف کے وکیل صرف فْل کورٹ

کی استدعا کر رہے تھے، کیس کے میرٹ کے اوپر بات نہیں کر رہے تھے۔اسد عمر نے کہا کہ ہمارے مؤقف کی عدالت کے فیصلوں نے تصدیق کی،

حمزہ شہباز کو اس کرسی پر بیٹھنے کے پہلے بھی دن ملے اب اور دن مل رہے ہیں، عدالت نے ان کو مزید موقع دیا،

امید ہے کہ (آج) منگل کو حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ دو دن سے پریس کانفرنسز میں کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ اچھی نہیں،

ہمیں امید ہے کہ (آج) منگل کو فیصلہ آجائے گا، جیت سچ کی ہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ عدالت پوچھتی رہی کہاں لکھا ہے کہ فیصلہ جماعت کا سربراہ کرے گا؟

عدالت نے انہیں بہت وقت دیا لیکن ان کے پاس جواب کچھ نہیں تھا، انہیں عدالت نے آخری موقع دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کبھی منتخب ہواہی نہیں تھا، تحریک انصاف آئین اور قانون کا احترام کرنے والی جماعت ہے،

امید کرتے ہیں کل عدالت حتمی فیصلہ دے دے گی۔اسد عمر نے کہا کہ دلیل کوئی نہیں، صرف بات جذبات اور سیاست کی ہورہی ہے ، فوج پر حملے کیے جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…