جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مند ی کی لپیٹ میں آگئی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرض کے اجراء میں مزید تاخیر اور سیاسی غیریقینی کی صورتحال کے باعث گھبراہٹ کا شکار سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے باعث جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مند ی کی لپیٹ میں رہی،

کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گئی اور 39800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوئی،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے1کھرب9ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب روپے سے کم ہو کر 67کھرب روپے رہ گیا جبکہ 81فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط کے باجود اعتماد کی کمی اور سیاسی صورت حال غیر متزلزل ہونے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد کی شدید کمی نے مارکیٹ کو مندی سے دوچار کردیا ہے جبکہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور کم آمدنی کے مایوس کن منظرنامے جیسے عوامل بھی اسٹاک مارکیٹ کی تنزلی کا سسبب بن رہے ہیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 627.95پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 40459.70پوائنٹس سے کم ہو کر39831.75پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 247.23پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 15368.95پوائنٹس سے گھٹ کر15121.72پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27970.46پوائنٹس سے کم ہو کر27525.88پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 9ارب 29کروڑ 90لاکھ 77ہزار969 روپے کی کمی واقع ہوئی

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب18ارب16کروڑ 93ہزار 489روپے سے کم ہو کر67کھرب 8ارب 86کروڑ 10لاکھ 15ہزار 520روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوزیادہ سے زیادہ 4ارب روپے مالیت کے 15کروڑ 79لاکھ92ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو4ارب روپے مالیت کے14کروڑ17لاکھ46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی

طورپر333کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے40کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،269میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ60لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ18لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ،سینر جیکو پاک 76لاکھ اور پاک ریفائنری 56لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے اللہ وسایا ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں

203.67روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت2919.37روپے ہو گئی اسی طرح 156.44روپے کے اضافے سے باٹاپاک کے حصص کی قیمت 2339.00روپے پر جا پہنچی جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں 78.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت5902.00روپے ہو گئی اسی طرح 86.90روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت1073.00روپے پر آ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…