اسلام آباد (آن لائن) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، قومی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس پہلے 20 جولائی کی شام چار بجے ہونا تھا تا ہم اب مشترکہ اجلاس 22 جولائی کو شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔