پشاور(این این آئی)پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.4 ریکارڈ کی گئی۔پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ، سوات اور شمالی وزیر ستان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ 188کلو میٹر زیر زمین گہرائی میں آیا جبکہ اس کا مرکز وانا سے 64 کلو میٹر دور سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف و ہراس کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔