پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی، ارسلان خالد آڈیو لیک کی تحقیقات ، قائمقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح ریمارکس

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی اورارسلان خان کی آڈیو لیک پرتحقیقات کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی اورارسلان خالد کی لیک آڈیو سے متعلق تحقیقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے درخواست گزار شہری کے وکیل پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسارکیا کہ ایک آڈیو لیک ہوئی ہے آپ چاہتے ہیں ہم تفتیش کریں؟ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا کام ایک تفتیشی کا ہے ؟ کیا آپ اس آڈیو سے متاثرہ فریق ہیں؟جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دو پرائیویٹ لوگوں کی گفتگو پر عدالت رِٹ کیسے جاری کرے۔جب ایسی رِٹ ڈرافٹ کریں تو سوچ سمجھ کر کیا کریں کہ مانگ کیا رہے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ ایک پورا سمندر تھا جس کو درخواست میں لکھا ہے جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ سمندر ہے یا گلیکسی ہمیں اس سے غرض نہیں ہے۔اس میں پورا پاکستان آجائے گا کیا ہم سب پر بیٹھ کر تفتیش کرتے رہیں؟عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…