منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آج ہمارے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کا زیادہ سخت اور بڑے امتحان کا دن ہے، چودھری پرویزالٰہی

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی حسین الٰہی، محبوب شاہ، ہمایوں خان ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر آصف نکئی بھی

موجود تھے۔ ملاقات میں ضمنی انتخاب اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 17 جولائی حق اور سچ کی فتح کا دن ہے، انشاء اللہ لوٹے اور جعلی حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام بیدار ہو چکی، انشاء اللہ جعلی اعلانات اور شعبدہ بازیوں سے ان کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے امتحان کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کا بلکہ زیادہ سخت اور بڑا امتحان ہے کہ وہ کیسے اپنی غیر جانبداری ثابت کرتا ہے، اس وقت الیکشن کمیشن کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ غیر جانبداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے پچھلے غلط کاموں کا دھونا بھی دھو دے، الیکشن کمیشن کو ہم پہلے سے خبردار کر رہے ہیں وہ آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کے ورکر دھاندلی کو روکنے کیلئے پہرا دے رہے ہیں، بین الاقوامی میڈیا کی حالات پر پوری نظر ہی نہیں بلکہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر اس کی موجودگی نظر آئے گی۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں لوٹے امیدواروں کو عبرتناک شکست ہوگی، دھاندلی کے تمام منصوبوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، حکومت پنجاب کی مداخلت پر الیکشن کمیشن کو سخت ایکشن لینا چاہئے، پنجاب میں 17 جولائی کو عوام کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا، عمران خان کے کامیاب جلسے حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہیں، پنجاب کے عوام امپورٹڈ حکومت سے نجات کیلئے تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…