ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

اسرائیلی پروازوں کیلئے سعودی فضائی حدود کے استعمال کا معاہدہ ہوگیا ، بلوم برگ کا دعویٰ

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ، سان سلواڈور (این این آئی)امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے دورہ سعودی عرب میں بڑی کامیابی سے پہلے چھوٹی کامیابی حاصل کرلی، اسرائیل جانے اور وہاں سے آنے والی پروازوں کیلئے سعودی فضائی حدود کے استعمال کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی سعودی اورخلیجی اتحادیوں سے ملاقاتیں مستقبل میں تیل کے معاملات کو فروغ دے سکتی ہیں، جوبائیڈن کا دورہ سعودی عرب ان کے سیاسی مستقبل کیلئے ان کی توقع سے زیادہ اہم ثابت ہوا۔بلومبرگ کا کہنا ہے کہ سعودی فضائی حدود سے متعلق اس معاہدے سے ایشیائی ممالک سے اسرائیل جانے والی پروازوں کو لمبا چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔بلومبرگ کے مطابق امریکا نے اسرائیل اور عرب ممالک کو ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کے مقابلے کیلئے تعاون کا بھی کہا ہے۔دوسری جانب لاطینی امریکا میں فلسطینی فیڈریشن (ایل سلواڈور میں ایک سول سوسائٹی کی تنظیم)نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا مشرق وسطی کا دورہ فلسطین پر صیہونی قبضے کو معمول پر لانے اور اسے برقرار رکھنے کے آپشن کی حمایت کے فریم ورک کا حصہ ہے۔یونین نے ایک بیان میں کہا کہ بائیڈن کا دورہ فلسطین میں نوآبادیاتی منصوبے کو وسعت دینے اور اسے گہرا کرنے کیلئے صہیونی دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔یونین نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ’نام نہاد القدس ڈیکلریشن سے سبق حاصل کرے اور امریکی انتظامیہ اور اس کے دھوکے باز وعدوں میں نہ آئے۔انہوں نے فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی سازشوں کامقابلہ کرنے کے لیے تمام جماعتوں کا سیکرٹری جنرل کی سطح کا اجلاس بلایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…