ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

20حلقوں میں ضمنی انتخابات ،ن لیگ کتنے حلقوں میں باآسانی جیت سکتی ہے؟ سینئر تجزیہ کارکا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا ہے کہ ن لیگ ضمنی انتخابات میں 11 نشستیں باآسانی جیت سکتی ہے، تمام حلقوں میں نئے ووٹرز کی تعداد بڑھی ہے جس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا،تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ قبول کرنے والے بہت لوگ ہیں، عمران خان درست ہیں یا غلط ان کا وفادار ووٹر ان کا بیانیہ درست مانتا ہے، ن لیگ کو الیکشن ڈے پر الیکشن مینج کرنا بہت اچھا آتا ہے.ن لیگ نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی پنجاب میں 90فیصدضمنی انتخابات جیتے ہیں، مہنگائی نے ن لیگ کے ووٹرز کو تنگ کیا ہے، کچھ لوگ مہنگائی کی وجہ سے کسی کو ووٹ دینے کے حق میں نہیں ہیں، مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات میں 11نشستیں باآسانی جیت سکتی ہے.لاہور سے ن لیگ آسانی سے 2نشستیں نکال لے گی، پی پی 167 میں تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط نظر آرہی ہے، تمام حلقوں میں نئے ووٹرز کی تعداد بڑھی ہے جس کا فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا، ن لیگ کو الیکشن جیتنا ہے تو اپنے ووٹرز کو باہر نکالنا ہوگا، پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے کیلئے اپنے سپورٹرز کو ووٹرز میں تبدیل کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…