جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات، پولیس کے52 ہزار سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی دیں گے، خفیہ اداروں کو بھی ٹاسک سونپ دیا گیا

datetime 15  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب پولیس نے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر کے مطابق پنجاب کے 14 اضلاع میں 52 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران ضمنی انتخابات میں ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

17 جولائی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے صوبے کے 14 اضلاع میں3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے ،ہر حلقے میں ایمر جنسی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے 100 اہلکار ریزور کے طور پر موجود رہیں گے ،لاہور کے چار حلقوں میں 465 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیںلاہور میں اے کیٹیگری کے 122 جبکہ بی کییٹیگری کے 343 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں،لاہور میں سکیورٹی کیلئے 8 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران تعینات ہوںگے ۔ضمنی انتخابات کے حلقوں میں ٹریفک کی ہموار روانی یقینی بنانے کے لیے موثر پلان اپنایا جائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجابانتخابی عمل کی مکمل مانیٹرنگ کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں سپیشل کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کاہ کہ ہوائی فائرنگ ، اسلحہ کی نمائش ، مسلح گارڈ رکھنے اور لڑائی جھگڑے سمیت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا،الیکشن سامان اور بیلٹ باکسز کی بحفاظت ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،سکیورٹی انتظامات کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنائی جارہی ہے ، پنجاب پولیس انتخابی عمل کے پر امن انعقاد میں صوبائی الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی ۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے سپیشل برانچ اور خفیہ اداروں کو ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کا خصوصی ٹاسک دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…