پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

13  جولائی  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی )عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 اور ڈیزل کی قیمت میں پچیس روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری درکارہوگی اور کابینہ کی منظوری کے بغیر 16جولائی سے قبل قیمتوں میں کمی نہیں کی جاسکتی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ وفاقی کابینہ نے15 روزکی بنیاد پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے رکھی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوش خبری دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی ان کا حق ہے،عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیاہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے ۔ اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شااللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…