ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کے اپنے وزراء بھی اب تحریک انصاف کی انتقامی کارروائیوں اور من گھڑت کیسز کے گواہ بن گئے،بڑا دعویٰ

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے اپنے وزراء بھی اب تحریک انصاف کی انتقامی کارروائیوں اور من گھڑت کیسز کے گواہ بن گئے،بڑا دعویٰ

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ،احتساب کا نعرہ لگا کر دوسروں کو

چور ڈاکو کہنے والوں کا بھی اب احتساب ہونا چاہئے، عالمی سازش کے بیانیہ کے ساتھ احتساب کے بیانیہ کا بھی بھانڈا پھوٹ گیا ہے،

عمران خان کے اپنے وزراء بھی اب تحریک انصاف کی انتقامی کاروائیوں اور من گھڑت کیسز کے گواہ بن گئے ہیں،

ہفتہ کے روز ٹوئٹر پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ جس بیانیہ کو لیکر عمران خان پونے چار سال مخالفین کو نشانا بناتے رہے

وہ محض ایک کھوکھلا نعرہ نکلا،انہوں نے سیاسی مقاصد کیلئے قانون اور احتساب کے اداوں کو یرغمال بنایا،

نام نہاد احتساب کے عمل میں کس سطح پر مداخلت کی گئی اس کی اب تحقیقات ہونی چاہئے،پوری قوم کو پتا ہونا چاہئے کہ

تحریک انصاف نے پونے چار سال اداروں اور قوانین کی کس طرح دھجیاں اڑائی،انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار ملک و قوم کی امانت ہوتا ہے،

دوسروں کو چور ڈاکو بولنے والوں نی اقتدار اور طاقت کا بے دریغ استعمال کیا،احتساب کا نعرہ لگا کر دوسروں کو چور ڈاکو کہنے

والوں کا بھی اب احتساب ہونا چاہئے، عمران خان کی مفروضی بیانیوں پر بنی تحریک اب چل نہیں پا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…