اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات کا دنگل، ن لیگ کی نئی کامیابی، تحریک انصاف کو دھچکا لگ گیا

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ٹی این ایف جے نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں کا راستہ روکے گی۔، تفصیل کے مطابق

مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور ذیشان نقوی نے جامعہ المرتضی کادورہ کیا اور اور ٹی این ایف جے پولیٹیکل سیل کے چیئر مین ذوالفقار علی راجہ علامہ بشارت امامی علامہ محسن علی ہمدانی سے سیاسی امور اور ضمنی الیکشن پر گفتگو کی، بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے موقف کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں تمام مکاتب کو آئینی حقوق کی فراہمی احسان نہیں حکومت کی ذمہ داری ہے،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا اور ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی،نصاب تعلیم پر اعتراضات کو دور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا کچھ بوجھ وفاقی حکومت اور کچھ صاحب استطاعت لوگوں کو اٹھانا پڑے گاغریب کو ریلیف فراہم کرنا ہے گیس کے بل کی مد میں ہم نے فیصلہ کیا کہ پچاس فیصد غریب لوگوں کو ریلف فراہم کیا جائے۔ ٹی این ایف جے پولیٹیکل سیل کے چیئرمین ذوالفقار علی راجہ نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کا یہ دیرینہ موقف رہا ہے کہ فرقہ زبان مسلک صوبہ اور کسی بھی عصبیت کی بنیاد پر امیدوار کھڑاکرنا یا ووٹ مانگنا ملک کیلئے زہر قاتل ہے اسی مقصد کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے ہمیشہ الیکشن میں قومی سوچ رکھنے والی جماعتوں کی حمایت کی

اور آج بھی اسی پر کاربند ہے۔ وزیر اعظم پاکستا ن میان شہباز شریف کی جانب سے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سے انتخابی تعاون کی اپیل اور مسلم لیگ (ن) کے ذمہ داران سے گفت و شنید کے بعد یہ طے پایا ہے کہ تمام مکاتب و مسالک کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…