اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جب پی ڈی ایم اپوزیشن میں تھی تو اْنھیں پیٹرول کی قیمتوں پر تکلیف ہوتی تھی تاہم اپنے دور میں یہ عوام پر ’پیٹرول بم‘ گرا رہے ہیں۔اسی طرح سے پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی نے لکھا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے وعدہ کیا تھا پیٹرول 100 روپے فی لیٹر سے بھی سستا کریں گے مگر اب تک یہ حکومت پیٹرول پر 100 روپے اور ڈیزل پر 133 روپے بڑھا چکی ہے۔