جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نئے بجٹ میں پٹرولیم لیوی سے 855 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے بجٹ کا حجم 96 کھرب سے تجاوز کرگیا ہے اور پٹرولیم لیوی سے 750 کے بجائے 855 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔روزنامہ دنیا میں شعیب نظامی کی شائع خبر کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں ترامیم کے مطابق اب نئے مالی

سال میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو 7445 ارب کا ٹیکس جمع کرے گا کیونکہ ایف بی آر کے ٹیکس ہدف میں 1340 ارب روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سپر ٹیکس سے 200 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی اور سپر ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا۔یکم جولائی 2021 سے 30 جون 2022 کی آمدن پر سپر ٹیکس عائد ہوگا۔ فنانس بل میں پٹرولیم لیوی 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے فی لٹر کردی گئی ہے اور مائع پٹرولیم گیس پر 30 روپے فی کلو لیوی عائد کی جا رہی ہے۔ اس طرح پٹرول لیوی 750 کی بجائے 855 ارب روپے جمع کرنے کا تخمینہ ہے۔نئے مالی سال میں پنشن کے لیے 530 کی بجائے 605 ارب خرچ کا تخمینہ ہے جبکہ انتظامی امور چلانے کےلیے 550 کی بجائے 570 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر بجٹ دستاویز میں شامل کرلیے گئے۔چین سے 2.3 ارب ڈالر بجٹ دستاویز میں شامل کرلیے گئے۔ فنانس بل میں ترمیم کے بعد سناروں پر 17 فی صد سیلز ٹیکس کی بجائے اب سناروں پر ماہانہ 40 ہزار روپے فکس سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…