اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے اندر واضح بیرونی مداخلت نظر آ رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اب اس الیکشن کے اندر بھی
واضح اندرونی مداخلت نظر آ رہی ہے، اسد عمر نے کہا کہ میرا سوال الیکشن کمیشن سے ہے کہ جب ٹیلی ویژن پر ایک سینئر صحافی ایک خاص حلقے کا نام لے کربولتاہے کہ 15 ہزارجعلی ووٹ اس کو دے دیے جائیں گے تو الیکشن کمیشن نے نوٹس کیوں نہیں لیا، ڈسکہ کے الیکشن میں تو رات دو بجے الیکشن کمیشن کھل گیا تھا یہاں پر الیکشن کمیشن کیوں خاموش ہے، جب پنجاب کی صدر یاسمین راشد جب یہ بول رہی ہیں کہ غیر آئینی مداخلت ہو رہی ہے تو الیکشن کمیشن خاموش کیوں ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ سابق وزیر اسد عمر نے کہاکہ الیکشن کمیشن اور دوسرے اداروں کی کوشش ہے کہ پنجاب میں غیر آئینی حکومت کو بچایا جائے۔اسد عمر نے کہا کہ پنجاب میں غیر آئینی حکومت ختم ہونے کے دن آگئے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن تک بات گئی تو بھی حمزہ کی حکومت نہیں رہے گی۔سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے کہاہے کہ پنجاب میں اس وقت غیرآئینی حکومت چل رہی ہے جس کے دن گنے جاچکے ہیں،غیرآئینی طریقے سے پنجاب حکومت بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،الیکشن کمیشن پنجاب کے بیس حلقوں میں شکایت پر فوری ذمہ داری نبھائے مگر ہمیں ایکشن لینے کی امیدنظر نہیں آرہی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
پرانااصول ہے کہ 8300پر میسج کرتے ہیں تو پتہ چلتاہے میرا ووٹ کہاں ہے؟ مگر صورتحال یہ ہے کہ بیس حلقوں پر الیکشن ہورہاہے لوگ میسج کرتے ہیں تو جواب اگلے جنرل الیکشن کا آرہا ہے۔اسدعمر نے کہا کہ یہ تو سیدھاسیدھا دھاندلی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو گمراہ کیاجارہاہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب کے بیس حلقوں میں شکایت پر فوری ذمہ داری نبھائے لیکن ہمیں الیکشن کمیشن سے ایکشن لینے کی
امیدنظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت غیرآئینی حکومت چل رہی ہے جس کے ختم ہونے کے دن آگئے اگر الیکشن تک بات جاتی ہے تو اس کے بعد بھی ان کی حکومت نہیں بچے گی، مگر کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طریقے سے غیرآئینی پنجاب کی حکومت کو بچایاجائے، اگر ایسا ہوا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میٹنگ میں یاسمین راشد نے بتایا کہ اس الیکشن میں واضح اندرونی مداخلت نظر آرہی ہے، یاسمین راشد کے بیان پر الیکشن کمیشن خاموش کیوں ہے؟ یہ سلسلہ عدم اعتماد میں نظر آئی اب الیکشن میں بھی اندرونی مداخلت نظر آرہی ہے۔