بھارت نے خاموشی سے کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھول لیا
کابل (آن لائن) بھارت نے بغیر کسی رسمی اعلان کے خاموشی سے کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا ہے۔
ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے بغیر کسی باضابطہ اعلان کے خاموشی سے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا ہے۔
اور بھارت سے ایک ’تکنیکی ٹیم‘ سفارت خانے پہنچ گئی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ
ٹیم افغان عوام کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پرفراہم کی جانے والی امداد کی تقسیم کا جائزہ لے گی۔ وا ضع رہے بھارت نے 10 ماہ قبل
افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا۔افغانستان میں اشرف غنی اورحامد کرزئی کی حکومتوں میں بھارت کے کابل میں ایک سفارتخانہ اورچار قو نصل خانے کام کررہے تھے۔