پاک فوج کا ریٹائرڈ کیپٹن جعلی جنرل بن کر بے بنیاد پروپیگنڈا کر نے پر بے نقاب ہوگیا
اسلام آباد (این این آئی) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ احمد شجاع پاشا بن کر سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف
منفی پروپیگنڈا کرنے ریٹائرڈ کیپٹن اعجاز راجہ بے نقاب ہوگیا اسے فوج سے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور دہشتگردی کے خلاف
جاری جنگ میں بزدلی دکھانے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا اب وہ برطانیہ میں بیٹھ کر قومی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا
پر منفی مہم چلا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر کیپٹن ریٹائرڈ اعجازراجہ جو ان دنوں برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں
نے جعل سازی کر کے خود کو آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا ظاہر کرکے قومی ادارں کے خلاف منفی مہم چلائی۔
کیپٹن ریٹائرڈ اعجاز راجہ کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ ان کا تعلق چھ ایف ایف سے تھا اور انہیں فاٹا میں دہشتگردوں کے خلاف جاری
آپریشن کے دور ان ذمہ داری سونپی گئی جس پر انہوں نے نہ صرف کمزوری دکھائی بلکہ بزدلی کا مظاہرہ کیا جس کی بنا ء پر انہیں ملازمت سے نکالاگیا۔