ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمائے میں اربوں کا اضافہ

23  جون‬‮  2022

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار حصص میں تیزی کا رحجان رہا جس سے انڈیکس کی 42500،42600 اور42700پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئیں۔کاروبار میں تیزی کے سبب 68فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت

میں 43ارب 21کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ مارکیٹ میں تیزی ہوتے ہی وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروباری دورانئیے میں اتار چڑھاو بھی دیکھا گیا ایک موقع پر 530پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 258.83پوائنٹس کے اضافے سے 42716.97پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 94.55 پوائنٹس کے اضافے سے 16353.22، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس177.56پوائنتس بڑھ کر29145.21پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 517.04پوائنٹس کے اضافے سے 70634.18 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 135.42پوائنٹس کے اضافے سے 21286.59 پر بند ہوا۔ کاروباری حجم بدھ کی نسبت 59فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 34کروڑ 94لاکھ 88ہزار 911 حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روز بدھ کو26کروڑ60لاکھ90ہزار سے زائد حصص کا کاروبار ہوا تھا۔کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 347 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 235 کے بھاو میں اضافہ 87 کے داموں میں کمی اور 25 قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار میں تیزی کے سب مارکیٹ کا مجموعی مسرمایہ 43ارب 21کروڑ 3لاکھ 55ہزار 527روپے بڑھ کر70کھرب93ارب57کروڑ21لاکھ، 24ہزار44روپے ہوگیا۔کاروباری اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں سینرجی کو پاکستان3کروڑ74لاکھ شیئرز،

پاک ریفائنری2کروڑ93لاکھ شیئرز،کے الیکٹرک 2کروڑ79لاکھ شیئرز،یونٹی فوڈز لمٹیڈ1کروڑ56لاکھ شیئرز،ٹی پی ایل پراپرٹیز1کروڑ40لاکھ شیئرز کے ساتھ نمایاں رہے۔ قیمتوں میں اتارچڑھا کے اعتبار سے سب سے زیادہ اضافہ باٹا پاکستان اورمحمود ٹیکسٹائل کے حصص کے داموں میں رہا جن کی قیمتیں 150.33روپے اور56.26روپے بڑھکر بالترتیب 2166.83روپے اور 806.48 روپے ہوگئیں جبکہ نمایاں کمی سفائر فائبراور تھل انڈسٹریز کے بھامیں رہی جن کے دام 83.08روپے اور 21.74روپے گھٹ کر بالترتیب 1027.02روپے اور268.25روپے رہ گئے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…