پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ایران کے معمر ترین پستہ فروش کا کاروبار ان کی بیٹی نے سنبھال لیا

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے مشہور گرینڈ بازار کے سب سے بزرگ ترین پستہ فروش کی بیٹی مردوں کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے اپنے والد کا کاروبار سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 88 سالہ عباس امامی نے 15 سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ

پستے بیچنے کا کام شروع کیا تھا اور انہیں قطعی طور پر نہیں معلوم تھا کہ یہ کام کب ان کا کاروبار بن جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس امامی نے کہا کہ میرے والد میرے نانا کی گری دار میوے کی دکان میں کام کرتے تھے، میں دن میں اپنے والد کی مدد کرتا تھا اور رات کو پڑھائی کرتا تھا جبکہ مجھے تجارت کے راز جاننے میں ایک دہائی لگ گئی۔1975 میں پستے کا کاروبار شروع کرنے والے عباس امامی شہر میں پستے کے سب سے پرانے تاجر ہیں اور اب وہ اپنا کاروبار اپنی 50 سالہ بیٹی مرجان کو سونپ رہے ہیں۔ عباس امامی نے کہا کہ 70 سال سے زیادہ کام کرنے کے باوجود بھی وہ ابھی تک اپنی بیٹی کو مکمل طور پر کاروبار دینے کے لیے تیار نہیں ہیں کیونکہ یہ کوئی آسان تجارت نہیں ہے، لیکن وہ سیکھے گی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…