پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

صحافی سمیع ابراہیم ،ارشد شریف کیخلاف کیسز ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تہلکہ خیز حکم جاری کردیا

datetime 21  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ سپریم کور ٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے آئین کا دفاع کیا اور رات کو عدالت کھولی ،ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے صحافی سمیع

ابراہیم ،ارشد شریف کو ایف آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت کی ،سماعت کے آغاز پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اب کس بنیاد پر ان کیخلاف کارروائی کی گئی ہے؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کیلئے کہا وہ دو نمبری کر رہا ہے اداروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ ایسی باتیں تو سیاسی لیڈرز بھی روز کہتے ہیں کیا ان تمام سیاسی لیڈرز کیخلاف بھی کارروائی کریں گے؟ کئی پروگرام عدالت کیخلاف ہوئے کیا ہم کارروائی شروع کر دیں؟کیا محض بیانات سے کوئی پبلک آفس ہولڈر پر اثر انداز ہوسکتا ہے؟اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے کہا رات کو چیف جسٹس پاکستان نے عدالت کیوں کھولی ،اس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پوری قوم کو پتہ ہے رات کو عدالت کیوں کھولی گئی تھی ،چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال پاکستان آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے۔

انہوں نے آئین کا دفاع کرتے ہوئے عدالت کھولی،ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے ، ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ سمیع ابراہیم کی جانب سے اداروں کو ڈرامے دھمکانے کی بات بھی ہوئی عدالت نے کہا کہ سمیع ابراہیم نے گفتگو میں ذمہ داری نہیں بھی برتی تو بتائیں جرم کیا ہوا؟

اب ایف آئی اے کو مطمئن کرنا ہوگا کہ یہ جرم تھا، بادی النظر میں کوئی قابل گرفت جرم سرزد نہیں ہوا ،صحافیوں کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر مطمئن کرنا ہوگا، عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن سے استفسار کیا کہ آپ اس معاملے پر کیا کہتے ہیں؟

جس پر صدر اسلام ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے عدالت کو بتایا کہ ہم کسی صحافی کی غیر ذمہ دار گفتگو کا دفاع نہیں کر تے لیکن ایف آئی اے کو صرف صحافی ہی نظر کیوں آتے ہیں، ایف آئی اے ایسے ہی چلا تو آدھے ملک کو اٹھانا پڑیگا، عدالت نے سمیع ابراہیم ، ارشد شریف کے معاملے پر ایف آئی اے کو مطمئن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…