پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

چین نے تیسرا اور جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز متعارف کرادیا

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آن لائن )چین نے اپنا تیسرا اور جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز متعارف کرا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شنگھائی کی ایک بندرگاہ میں اس طیارہ بردار بحری جہاز کو لانچ کرتے ہوئے پانی میں اتارا گیا، جس میں جدید ترین سسٹمز نصب ہیں۔

اس بحری جہاز کو فوجان کا نام دیا گیا ہے جسے مکمل طور پر چین میں ہی ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔اس کا catapult اسسٹ لانچ سسٹم چین کے دیگر طیارہ بردار بحری جہازوں میں موجود اسکائی جمپ اسٹائل سسٹم کے مقابلے میں اہم ترین اپ گریڈ ہے۔ یہ نیا سسٹم امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں سے ملتا جلتا ہے، جس سے چین کو فوجان سے متعدد اقسام کے طیاروں کو زیادہ ہتھیاروں کے ساتھ برق رفتاری سے لانچ کرنے میں مدد ملے گی۔فوجان میں بلاکنگ ڈیوائسز بھی موجود ہیں جبکہ اس کا وزن 80 ہزار ٹن ہے۔چین کی جانب سے امریکا سے کشیدگی کے باعث بحریہ کو جدید ترین بنایا جارہا ہے۔چین کا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز لیاو?ننگ تھا جو سوویت یونین کے عہد کا نامکمل بحری جہاز تھا، جسے چین نے 1998 میں یوکرین سے خریدا اور 2012 میں اس کی تعمیر کا کام مکمل کیا۔اس جہاز کی ٹیکنالوجی تفصیلات کو استعمال کرکے چین نے دسمبر 2019 میں پہلی بار مقامی طور پر طیارہ بردار بحری جہاز شان ڈونگ تیار کیا۔اب تیسرے ائیر کرافٹ کیرئیر کو چین کی جانب سے پہلے ا?زمایا جائے گا اور پھر بحریہ کے استعمال میں دیا جائے گا۔ایک تخمینے کے مطابق یہ ائیر کرافٹ 2023 یا 2024 تک فعال ہوسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…