پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

برقع نہ پہننے والی خواتین جانوروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کر رہی ہیں، طالبان

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)طالبان کی مذہبی پولیس نے جنوبی افغان شہر قندھار میں پوسٹرز آویزاں کیے ہیں جن پر لکھا ہے کہ مسلمان خواتین جو اپنے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے والا حجاب نہیں پہنتیں وہ جانوروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پوسٹرز پر تحریر ہے کہ مسلمان خواتین جو حجاب نہیں پہنتیں وہ جانوروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ایسے پوسٹرز بہت سے کیفے اور دکانوں کے ساتھ ساتھ طالبان کے گڑھ قندھار میں اشتہاری ہورڈنگز پر بھی چسپاں کیے گئے ہیں۔پوسٹرز کے مطابق مختصر، تنگ اور جسم جھلکانے والا لباس پہننا ہیبت اللہ اخندزادہ کے فتوے کے بھی خلاف ہے۔کابل میں وزارت کے ترجمان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا لیکن ایک اعلی مقامی عہدیدار نے تصدیق کی کہ پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔قندھار میں وزارت کے سربراہ عبدالرحمن طیبی نے کہا کہ ہم نے یہ پوسٹرز لگائے ہیں اور وہ خواتین جن کے چہرے عوامی مقامات پر ڈھانپے نہیں ہوتے، ہم ان کے اہل خانہ کو مطلع کریں گے اور فتوے کے مطابق اقدامات اٹھائیں گے۔ہیبت اللہ اخوندزادہ کے فتوے میں متعلقہ حکام کو حکم دیا گیا کہ جو خواتین ان احکامات کی تعمیل نہیں کرتی ان کے مرد رشتہ داروں کو سرکاری ملازمت سے معطل کردیں۔طالبان کے پہلے دور اقتدار میں خواتین کے لیے برقعہ پہننا لازم تھا جو کابل سے باہر اب بھی عام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…