منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تیل کا حصول ، سندھ حکومت نے پام آئل کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)تیل کے حصول کے لیے سندھ حکومت نے پام آئل کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ٹھٹھہ میں ایک اور ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل نیا پام آئل منصوبہ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی صدارت میں کوسٹل

ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے 17 ویں اجلاس میں انہوں نے بتایاکہ پام آئل منصوبہ کی لاگت 356 ملین ہوگی جبکہ اس منصوبے کے تحت 60 ہزار درخت لگیں گے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 60 ہزار درخت لگیں گے، پام آئل منصوبہ رواں سال لگے گا، تیار ہونے کے بعد فی درخت اوسطا ایک من آئل دے گا۔اجلاس میں ڈی جی سی ڈی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ جنگلات نے اس سلسلے میں 2 ہزار ایکڑ زمین محکمہ کوسٹل ڈویلپمنٹ کے حوالے کر دی ہے، کوسٹل ڈویلپمنٹ کے گریڈ 19 اور 20 کے افسران کو مڈ کیریئر مینجمنٹ سروس کے تحت ٹریننگ کروائی جائے گی۔اسماعیل راہو نے کہا سندھ میں پانی کی قلت بڑھ گئی ہے، جس سے کوسٹل بیلٹ تباہ ہو چکا ہے، ارسا کی جانب سے زرعی پانی نہ ملنے کی وجہ سے ٹھٹھہ اور بدین کی ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں سمندر کے اندر جا چکی ہیں۔اجلاس میں اسماعیل راہو نے کوسٹل بیلٹ کو بچانے کے لیے افسران کو آئندہ کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت.کی، انھوں نے کہا ٹھٹھہ، کیٹی بندر، سجاول اور بدین کے لیے بجٹ میں بہت سی اسکیمز رکھی گئی ہیں، جو جلد شروع کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…