منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے امارات کی طرح ماہانہ لاٹر ی متعار ف کرانے پر غور شروع کردیا

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے مالی بحران کے دوران اپنے خزانے کو سہارا دینے کیلئے ماہانہ لاٹری اسکیم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق معاملات سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ یہ تجویز مالیاتی ماہرین کی جانب سے پیش کردہ کئی

تجاویز میں سے ایک ہے جو دیوالیہ ہونے سے بچنے میں حکومت کے لیے معاون ثابت ہوسکتی ہے،لاٹری اسکیم سے جمع ہونے والی رقم کو ترقیاتی منصوبوں مثلاً ہسپتالوں، تربیتی اداروں کے قیام اور اجناس کی سبسڈی پر خرچ کیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات ،امریکا، برطانیہ، سعودی عرب اور ملائیشیا میں بھی اس طرح کی اسکیمز کامیابی سے چلائی جارہی ہیں،توقع ہے جلد ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جو اسکیم کے قانونی پہلوؤں اور اس کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لے گی۔ذرائع نے یاد دہانی کروائی کہ اس سے قبل 1989 میں اسلام آباد میں ساؤتھ ایشین فیڈریشن (سیف) اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا جس سے بڑے پیمانے پر رقم جمع ہوئی تھی تاہم بعدازاں متعدد مذہبی اسکالر کی جانب سے اسے غیر اسلامی اور جوا قرار دینے کے فتووں کے بعد یہ اسکیم ختم کردی گئی تھی۔توقع کی جارہی ہے اس مرتبہ حکومت اسکیم متعارف کروانے کے فیصلے سے قبل مذہبی اسکالرز سے ان کی رائے طلب کرے گی۔معاشی ماہرین کے مطابق تجویز میں عالمی مالیاتی فنڈز کے خدشات کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا جن کا ماننا ہے کہ شہریوں کو سبسڈی کے ذریعے ریلیف نہیں دینا چاہیے، کیونکہ یہ عمل قومی خزانے پر بوجھ کے مترادف ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…