سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے زندگی کے آخری ایام پاکستان میں گزارنے کی خواہش ظاہر کر دی

14  جون‬‮  2022

کراچی(این این آئی)سابق صدر و آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنے قریبی رفقاسے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے آئندہ ایام پاکستان میں گزارنا چاہتے ہیں۔وہ وطن فوری واپسی چاہتے ہیں۔اس خواہش کے بعد ان کے قریبی رفقا متحرک ہوگئے کہ

وہ پس پردہ رابطوں میں وفاق و مقتدر حلقوں سے اس بات کا اظہار کررہے ہیں وہ پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کی راہ میں حائل رکاٹوں اور قانونی معاملات کو فوری دور کریں۔اگر اس معاملے میں کوئی پیش رفت ہوئی تو امکان ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی کے لیے کوشش شروع ہوسکتی ہیں۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر محمد امجد نے بتایا کہ پرویز مشرف ان دنوں شدید علیل ہیں۔ان کو Amyloidosis امائلائیڈوسسں کامرض لاحق ہے۔وہ دبئی کے اسپتال میں داخل ہیں۔ وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔تاہم بیماری خطرناک سطح پر ہے۔ڈاکٹر امجد نے تصدیق کی کہ پرویز مشرف فوری وطن واپسی کے خواہش مند ہیں۔ان کے اہل خانہ سابق صدر مشرف کی واپسی کے لیے فوری اقدام کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے اہم ساتھی اور چاہنے والے سابق صدر کی وطن واپسی کے لیے اپنے طور پر اہم حکومتی اور طاقتور حلقوں سے رابطوں میں کوشش کررہے ہیں کہ پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں وفاقی حکومت اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پرویز مشرف کو فوری وطن واپس لانے کے تمام اقدامات ہنگامی طور پر کریں تاکہ مشرف اپنی زندگی کے بقیہ ایام وطن عزیز میں گزارسکیں۔مجھے امید ہے کہ پرویز مشرف کی اس خواہش کا وفاقی حکومت اور آرمی چیف کا احترام کریں گے اور اس کو پورا کیا جائے گا۔ادھروفاقی حکومت کے ایک اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پرویز مشرف کے اہل خانہ نے وطن واپسی کے لیے باضابطہ رجوع کیا تو قانونی اور دیگر امور کا جائزہ لے کر اس کا جواب دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…