منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دو درجن جنگی طیارے، چینی فضائیہ کے اقدام نے بھارت کی چیخیں نکال دیں

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ چین نے مشرقی لداخ سیکٹر کے قریب اپنے ہوٹن ایئر بیس پر دو درجن سے زیادہ فرنٹ لائن طیارے تعینات کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے حکومتی ذرائع نے بتایاکہ چینی فضائیہ نے ہوٹان ایئر بیس پر

25 فرنٹ لائن فائٹرز رکھے ہیں جس میں ان کے جے 11اور جے 20جنگی لڑاکا طیارے شامل ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ چین نے پہلے وہاں مگ 21 کلاس لڑاکا طیارے تعینات کر رکھے تھے، لیکن اب ان کی جگہ زیادہ قابل اور جدید ترین طیاروں نے لے لی ہے۔بھارتی حکام کے مطابق چینی فضائیہ بھارتی سرزمین کے قریب نئے ہوائی اڈے بنا رہی ہے، جس کی مدد سے وہ کم اونچائی سے مشن انجام دے سکتے ہیں۔ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا کہ بھارتی ایجنسیاں پیپلز لبریشن آرمی کی فضائیہ (پی ایل اے اے ایف)کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو کہ بھارت کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ شمال میں لداخ کے بالمقابل شمال مشرق میں اروناچل پردیش تک پھیلی ہوئی ہے۔دعوے کے مطابق چینی فضائیہ حالیہ دنوں میں پناہ گاہوں کی تعمیر، رن وے کی لمبائی میں توسیع اور بڑی کارروائیوں کے لیے اضافی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ان اڈوں کو اپ گریڈ کر رہی ہے۔دوسری جانب بھارت نے بھی ایل اے سی کے اپنے اطراف میں چینی افواج کی تیز رفتار سرگرمیوں کے پیش نظر تیاریوں کو بڑھا دیا ہے، اور فارورڈ ہوائی اڈوں پر جنگی طیاروں کو تعینات کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…