عامر لیاقت نے مرنے کے بعد دنیا کو کونسا گانا سنوانے کی خواہش کی تھی؟ ویڈیو وائرل

  اتوار‬‮ 12 جون‬‮ 2022  |  13:12

کراچی (این این آئی)9 جون جمعرات کوعامر لیاقت کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں انہوں نے اپنی موت کا تذکرہ کیا۔ایک ویڈیو ان دنوں کافی وائرل ہو رہی ہے جو کہ عامر لیاقت کے نجی ٹی وی پر آنے والے شو کی ہے۔

اس پروگرام میں اداکارہ نوشین شاہ اور گلوکار احمد جہانزیب نے بطور مہمان شرکت کی۔ویڈیو میں عامر لیاقت حسین گلوکار احمد جہانزیب سے اپنے انتقال کے بعد گانے والے گیت کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔مرحوم عامر لیاقت حسین نے گلوکار سے کہا کہ جب میں اس دْنیا میں نہ رہوں تو آپ میرے لیے یہ گانا میرے بعد کس کو ستاؤ گے لازمی گا لینا۔اْنہوں نے کہا کہ اس گانے سے مجھے سکون ملے گا اور جب میں رہوں گا ہی نہیں تو لوگ کس کو ستائیں گے۔عامر لیاقت نے کہا کہ میرے مرنے کے بعد، کسی کو ڈھونڈ کر رکھنا جسے میری طرح ستا سکو کیونکہ میں دْنیا میں نہیں ہوں گا، جس طرح میں سب کو برداشت کرتا ہوں، ایسے کوئی دوسرا شخص برداشت نہیں کر سکے گا۔یاد رہے کہ 9 جون کے دن عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے اور گزشتہ روز اْن کی تدفین کی گئی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎