پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی استعفوں کا معاملہ ، حکومتی اتحاد نے حکمت عملی مرتب کرلی

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں اتفاق ہوگیا ، 6 جون سے استعفوں کے معاملے پر باقاعدہ کارروائی کے آغاز کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی استعفوں کے معاملے پر حکومتی اتحاد نے حکمت عملی

مرتب کرلی اور پی ٹی آئی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق 6 جون سے استعفوں کے معاملے پر باقاعدہ کارروائی کے آغاز کا امکان ہے ، حکومتی اتحاد کی 25 سے 30 اراکین کو استعفیٰ دینے سے روکنے پر قائل کرنے کی کوشش ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ 3 اراکین شاہ محمود قریشی، فوادچوہدری اور شیریں مزاری نے اسمبلی میں استعفوں کاا علان کیا ، تینوں اراکین تصدیق کیلئے آئیں یا نہ آئیں استعفے منظور ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مزید اراکین کی تقاریر کا ریکارڈ اسمبلی اسٹاف چیک کررہا ہے، مزید 3 سے 4 اراکین کے اسمبلی خطاب کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق جن اراکین کے خطاب کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ، ان میں اسد قیصر، قاسم سوری اوراسدعمر شامل ہیں۔ذرائع نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 3 سے 6 یا 10 اراکین کے استعفے الیکشن کمیشن کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں اتفاق ہوگیا ، 6 جون سے استعفوں کے معاملے پر باقاعدہ کارروائی کے آغاز کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…