لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جس عمران خان نے اپنے دور حکومت میں اپنے تجربہ کار چار،چار وزیر خزانہ بد لی کیئے وہی عمران خان اور اس کے وہی ناکام سابق وزراء خزانہ آج موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی پر تنقید کررہے ہیں عمران خان اور اس کے وزرائے خزانہ کا آئی ای ایف کاوہ معاہدہ منظر عام پر آ گیا ہے کہ جس نے عمران خان نے تحریری طور پر آئی ایم ایف کو لکھ کردیا ہے کہ وہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 245روپے تک لیکر جائیں گے اب عمران خان جو کہ جھوٹوں کا آئی جی ہے وہ پھر قوم کو جھوٹ بول کر اپنے فریب میں لانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔