منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

لاہور پولیس نے شہید کانسٹیبل کے بچوں کی سکول فیس کی ذمہ داری لے لی

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور پولیس نے شہید کانسٹیبل کے بچوں کی سکول فیس کی ذمہ داری لے لی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے

دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل کمال احمد کے گھر پہنچے، اور ڈی آئی جی آپریشنز نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا خصوصی پیغام شہید کانسٹیبل کمال احمدکی بیوہ کو پڑھ کے سنایا، جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے شہید کی بیوہ اور بہن بھائیوں سے اظہار افسوس و ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں،لاہور میں امن کی بحالی میں پولیس کے 328 شہدا کی قربانیاں شامل ہیں، شہدا کے خاندانوں کی کفالت محکمہ کی ذمہ داری ہے، شہید کمال احمد کے بچوں کے اسکول کی ایک سال کی فیس محکمہ ادا کرے گا۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف پولیس چھاپے کے دوران کانسٹیبل کمال احمد گولی لگنے سے شہید ہوگیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…