منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

ریسٹورنٹس میں ویٹرس لڑکوں کو نمبر دیتی ہیں پھر پیسوں میں ڈیلیں ہو تی ہیں : ڈاکٹر نبیحہ

datetime 5  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ نے ایک ویڈیو بیان میں ریسٹورنٹس میں کام کرنے والی بعض ویٹرس خواتین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو اپنے نمبرز فراہم کرتی ہیں، جس کے باعث کئی گھر ٹوٹنے کے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ڈاکٹر نبیحہ نے کہا ہے کہ کچھ ویٹرس خواتین، خاص طور پر فیملیز کے ساتھ آنے والے مردوں سے خفیہ طور پر رابطے کرتی ہیں اور انہیں اپنے نمبرز دیتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ خواتین مبینہ طور پر پیسے کے بدلے ملاقاتوں کی پیشکش کرتی ہیں، جسے وہ ایک “غیر اخلاقی کاروبار” قرار دیتی ہیں۔

ڈاکٹر نبیحہ نے کہا کہ اگرچہ تمام ویٹرس ایسی نہیں ہیں، تاہم ان کے بقول ایسی خواتین کی تعداد تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ہوٹل اور ریسٹورنٹس جان بوجھ کر ایسی خواتین کو ملازمت دیتے ہیں جو مبینہ طور پر اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث ہوں تاکہ اُن کے کاروبار کو دوہرا فائدہ حاصل ہو۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں، اور ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کچھ لڑکوں کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ گئیں تو وہاں کی ویٹرسز نے اُن لڑکوں کو اپنے نمبرز دیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان مقامات پر مبینہ طور پر خواتین کی خرید و فروخت بھی ہو رہی ہے۔اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ لوگ ڈاکٹر نبیحہ کے دعوے کو سنجیدہ لے رہے ہیں تو کچھ افراد اس پر سوالات بھی اٹھا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…