ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بیسٹ فرینڈ کے شوہر سے شادی کرنیوالی معروف اداکارہ کی طلاق کی خبریں زیرگردش

datetime 5  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور ان کے شوہر سہیل کتھوریہ کے درمیان مبینہ اختلافات اور علیحدگی کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہنسیکا اور سہیل نے 2022 میں شادی کی تھی، لیکن محض دو برس بعد اب یہ دعویٰ سامنے آ رہا ہے کہ دونوں نے علیحدہ رہنا شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ہنسیکا اس وقت اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں جبکہ سہیل اپنے والدین کے ہمراہ مقیم ہیں۔رپورٹ کے مطابق، شادی کے بعد اداکارہ اپنے سسرال میں مقیم تھیں، تاہم گھر کے محدود اسپیس اور بڑے خاندان کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا تھا، جس کے بعد دونوں نے اسی عمارت میں ایک الگ فلیٹ کرائے پر لے لیا تھا۔

علیحدہ رہائش کے باوجود ان کے درمیان اختلافات برقرار رہے، جس کے نتیجے میں بظاہر دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔جب بھارتی میڈیا نے سہیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، تاہم ہنسیکا نے ان قیاس آرائیوں پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی علیحدگی کی خبروں پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل دیکھنے میں آئے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ ہنسیکا نے اپنی قریبی دوست رِنکی بجاج کو دھوکہ دے کر اُس کے شوہر سہیل سے تعلق قائم کیا اور بعد ازاں شادی کی۔پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق ہنسیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس کے بعد ان افواہوں کو مزید تقویت ملی۔

یہ بھی یاد رہے کہ اداکارہ کو سہیل اور رِنکی کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا، جس کے بعد سہیل سے منگنی اور شادی کے اعلان پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس حوالے سے ماضی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ صرف کسی کو جاننے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہی غلط ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ رِنکی اور سہیل کے رشتے کے خاتمے سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ ہنسیکا نے کہا کہ بطور مشہور شخصیت، لوگوں کے لیے مجھے قصوروار ٹھہرانا آسان ہوتا ہے، اور یہ شہرت کی ایک قیمت ہے جو انہیں ادا کرنی پڑتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…