منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

گلیشیئر کی زد میں آ کر28سال قبل لاپتہ ہونےوالے نوجوان کی صحیح سلامت لاش برآمد،تدفین کردی گئی

datetime 4  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تقریباً تین دہائیوں بعد لاپتہ ہونے والے شخص نصیرالدین کی میت بالآخر گلیشیئر سے ملنے کے بعد سپردِ خاک کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کوہستان کے علاقے پالس میں حالیہ دنوں گلیشیئر کے پگھلنے کے نتیجے میں ایک لاش برآمد ہوئی، جو حیرت انگیز طور پر صحیح حالت میں تھی۔ لاش کے لباس، واسکٹ اور دیگر اشیاء بھی محفوظ تھیں، جب کہ جیب میں موجود قومی شناختی کارڈ سے شناخت ممکن ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق متوفی کے بھائی کثیرالدین نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جون 1997ء میں خاندان کو دشمنی کے باعث اپنا علاقہ چھوڑ کر الائی کی طرف ہجرت کرنا پڑی تھی، اسی دوران نصیرالدین گلیشیئر کی لپیٹ میں آ کر لاپتہ ہو گیا تھا۔کثیرالدین کا کہنا تھا کہ اتنے طویل عرصے بعد بھائی کی میت کا ملنا ہمارے لیے حیران کن اور جذباتی لمحہ ہے۔ ہم نے امید چھوڑ دی تھی کہ وہ کبھی ملے گا، مگر 28 برس بعد اس کی باقیات کی واپسی ناقابل یقین واقعہ ہے۔نصیرالدین کی نمازِ جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی گئی، جس میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…