اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے اختتام پر ایک حیران کن اور دلچسپ لمحہ اس وقت پیش آیا جب ٹورنامنٹ کے مالک نے براہِ راست نشریات کے دوران میزبان سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔یہ واقعہ پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقہ چیمپئنز کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ کے بعد پیش آیا۔ لائیو کوریج کے دوران ہرشت تومر، جو کہ WCL کے بانی اور مالک ہیں، میزبان کرشمہ کوٹک سے گفتگو کر رہے تھے۔
کرشمہ نے ان سے پوچھا کہ وہ ٹورنامنٹ کی کامیابی پر خوشی کس انداز سے منائیں گے، جس پر ہرشت نے مسکراتے ہوئے کہا:”جیسے ہی یہ سب ختم ہوگا، میں آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں۔”کرشمہ کوٹک یہ جواب سن کر چونک گئیں اور ردعمل میں صرف اتنا کہہ سکیں: “اوہ مائی گاڈ!” تاہم انہوں نے فوری طور پر خود پر قابو پایا اور گفتگو کو پیشہ ورانہ انداز میں جاری رکھا۔یہ غیر متوقع لمحہ کیمرے میں محفوظ ہوگیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین نے مختلف انداز میں دلچسپ تبصرے کیے اور اس واقعے کو نہایت منفرد قرار دیا۔