منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

لمبی چھٹیاں ختم، نئی پالیسی متعارف، سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

datetime 5  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل اداروں میں طبی عملے کی طویل رخصتوں کو محدود کرتے ہوئے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد سینئر ڈاکٹرز میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔نئی پالیسی کے تحت سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے سینئر ڈاکٹرز کو اب طویل رخصت نہیں ملے گی، اور انہیں زیادہ سے زیادہ تین ہفتوں کی چھٹی لینے کی اجازت دی جائے گی۔ اس فیصلے سے طبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور متعدد سینئر ڈاکٹرز نے محکمہ صحت پنجاب کے اعلیٰ حکام سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ یا اس سے زائد کی چھٹیاں غیر ضروری طور پر طویل سمجھی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق طویل غیر حاضری سے اسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں خلل پڑتا ہے، اور حکومت کی اولین ترجیح مریضوں کو بروقت علاج فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ایک پروفیسر رخصت پر ہے تو اس کے متبادل کو چھٹی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محکمہ صحت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ طبی عملے کو رخصت کے عوض کسی قسم کی مالی ادائیگی نہیں کی جائے گی، کیونکہ چھٹی ان کا حق نہیں بلکہ ایک سہولت سمجھی جائے گی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپتالوں میں کم از کم 67 فیصد کلینیکل فیکلٹی اور 50 فیصد بیسک سائنسز فیکلٹی کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر سال 30 اپریل تک متعلقہ کمیٹی کو سالانہ رخصتوں کا شیڈول (لیو روسٹر) جمع کروانا لازمی ہوگا، تاکہ خدمات میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…