لاہور ( این این آئی)مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھابھی سے زیادتی کرنے والے جیٹھ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر رانا طاہر حسین کے مطابق ملزم کو شامکے بھٹیاں سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، خاتون کی جانب سے تھانے میں درخواست دینے پر ملزم گھر سے فرار تھا۔
متاثرہ خاتون کی ملزم کے بھائی سے 2 سال قبل شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دی۔