ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے سنجیدہ نہیں مگر باپ بننے پر غور کر رہا ہوں، جبکہ عامر خان نے اپنی پہلی طلاق کا احوال بیان کر دیا۔کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو کے شو ٹو مچ میں فلم انداز اپنا اپنا کی جوڑی سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ شرکت کی۔کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ٹو مچ کے پہلے ایپیسوڈ میں میگا اسٹارز سلمان خان اور عامر خان نے کھل کر گفتگو کی۔سلمان خان سے ان کی دوستی کیسے ہوئی تھی؟ اس حوالے سے عامر خان نے بتایا ہے کہ میرے خیال میں یہ تب ہوا جب میں رینا سے اپنی طلاق کے مرحلے سے گزر رہا تھا۔
انہوں نے سلمان خان کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کو یاد ہے؟ آپ رات کے کھانے پر آئے تھے اور تب ہی آپ کا اور میرا پہلی بار صحیح معنوں میں رابطہ ہوا تھا، کیونکہ اس سے پہلے مجھے لگتا تھا کہ بھائی وقت پر نہیں آتا، کیوں کہ ہمیں فلم انداز اپنا اپنا کی شوٹنگ کے دوران اکثر ان مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اس موقع پر سلمان نے رشتوں کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ایک ساتھی دوسرے ساتھی سے زیادہ آگے بڑھنے لگے تو وہیں سے اختلافات شروع ہو جاتے ہیں، وہیں سے عدم تحفظ آ جاتا ہے، دونوں کو ایک ساتھ بڑھنا چاہیے، ایک دوسرے پر بوجھ ڈالنا بند کرنا چاہیے، میرا یہی ماننا ہے۔جب عامر خان نے سلمان خان سے ان کے تعلقات کے بارے میں سوال کیا تو سلمان نے صاف گوئی سے کہا کہ اس حوالے سے اگر کسی کو الزام دینا ہے تو وہ میں ہوں۔کنوارے سلمان خان نے اشارہ دیا کہ وہ شادی نہ بھی کریں لیکن بچوں کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔