اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا اپنے شوہر کے پیشے سے متعلق دیا گیا دلچسپ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔اگرچہ نیلم منیر ان دنوں ٹی وی ڈراموں میں کم نظر آ رہی ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی موجودگی بدستور مضبوط ہے اور وہ مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔
اپنے منفرد انداز اور برجستہ باتوں کے لیے مشہور نیلم منیر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا، جس میں ان سے ذاتی زندگی سے متعلق کئی دلچسپ سوالات کیے گئے۔ایک مداح نے ان سے پوچھا، ’’راشد بھائی کیا کرتے ہیں؟‘‘ جس پر نیلم نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا، ’’وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں!‘‘ان کا یہ مختصر لیکن دل کو چھو لینے والا جواب نہ صرف مداحوں کو پسند آیا بلکہ دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل بھی ہو گیا۔