جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

معروف اداکار کی لاش گاڑی سے برآمد

datetime 5  اگست‬‮  2025 |

سیول (این این آئی)جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو( Song Young-Kyu) کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کورین اداکار سونگ یونگ کیو جنوبی سیول کے علاقے یونگ اِن میں ایک پارک شدہ کار کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب جون میں 55 سالہ سونگ یونگ کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔مقامی ذرائع کے مطابق اداکار کو ایک پارک شدہ کار میں مردہ پایا گیا جس کے بعد شہریوں نے فوری طور پر حکام کو اطلاع دی۔

ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔رپورٹس کے مطابق اداکار کو 19 جون کو ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔وہ مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تقریبا 5 کلومیٹر تک گاڑی چلاتے رہے جو کہ جنوبی کوریا کے قانون کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔اس واقعے کے بعد انہیں بغیر حراست کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ تنازع کے بعد اداکار کو کئی پراجیکٹس سے بھی نکال دیا گیا تھا۔کورین اداکار کے انتقال کے بعد ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…