واشنگٹن( آن لائن ) امریکا نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا تاکہ روسی حملوں کا مقابلہ کرکے اسے مذاکرات کے لیے رضامند کیا جا سکے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین کو
میدان جنگ میں ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے جدید راکٹ سسٹم اور آتشیں اسلحہ فراہم کریں گے تاکہ روس کو جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔وائٹ ہائوس انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے M142 ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (HIMARS) یوکیرن بھیجیں گے جس کے لیے یوکرین کے ا?رمی چیف نے ایک ماہ قبل درخواست کی تھی تاکہ روسی میزائل کا مقابلہ کرسکیں۔تاہم سینیئر اہلکار نے اس بات کا بھی یقین دلایا کہ یہ جنگی اسلحہ صرف یوکرین میں روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال ہوگا اور یہ میزائل سے روس کی سرزمین میں کسی ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں ہوں گے۔ امریکا نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا تاکہ روسی حملوں کا مقابلہ کرکے اسے مذاکرات کے لیے رضامند کیا جا سکے۔ یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹمز سیکڑوں میل دور راکٹوں کے بیراج کو فائر کر سکتے ہیں اور ان میزائل کے حصول سے جنگ کا منظر نامہ بدل جائے گا۔