منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عدالتی فیصلے کا انتظار ہے ،تحریک عدم اعتماد آگئی تو حمزہ شہباز فارغ ہیں،چودھری پرویزالٰہی

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آگئی تو حمزہ شہباز فارغ ہیں،اراکین پنجاب اسمبلی پر پولیس تشدد کے خلاف ایکشن لیں گے، استحقاق کمیٹی میں آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بلا کر سزا دیں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی

چودھری پرویز الٰہی سے وکلا ء وفد نے ملاقات کی جس میں صوبے کے آئینی اور سیاسی بحران پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سارے معاملے میں اصل سرغنہ آئی جی اور چیف سیکرٹری ہیں، (ن)لیگ کی کسی بات پر یقین نہیں کرتا، تحریک عدم اعتماد آگئی تو حمزہ شہباز فارغ ہیں۔انہوںنے کہا کہ عدالتی فیصلے کا انتظار ہے، پی ٹی آئی کے 20 لوٹے (ن)لیگ کا ٹکٹ مانگ رہے ہیں، حمزہ شہباز ان لوٹوں سے ملاقات نہیں کر رہے۔انہوںنے کہا کہ مریم نواز بھی انتخابات کی بات کر رہی ہیں، یہی بات عمران خان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران عمران خان کو گرفتار کریں گے تو اپنی سیاسی قبر خود کھودیں گے،پنجاب میں بحران تب ختم ہوگا جب حمزہ شہباز گھر جائے گا۔انہوںنے کہا کہ حکومتی وزیروں کی کوئی اوقات ہے نہ اپنی سوچ اور نہ ویژن ہے۔وزیراعلی کے حلف سے متعلق چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعلی سے گورنر حلف لیتا ہے ،سپیکر قومی اسمبلی کیسے لے سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے خون خرابے سے بچنے کے لیے اپنے لوگوں کو روکا،پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے تین اموات ہوئیں۔،یاسمین راشد کینسر کی مریض ہیں انہیں یہ گھسیٹتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…