پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایشوریا رائے نے 1992ء میں ماڈلنگ کا کتنا معاوضہ لیا تھا؟ مس ورلڈ بننے سے قبل کئے گئے کنٹریکٹ کی کاپی وائرل

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)انٹرنیٹ ایک حیران کن چیز ہے، جو آپ کے لیے نت نئی اپڈیٹس سامنے لاتا رہتا ہے، لیکن یہ ساتھ میں آپ کو ماضی کی دنیا میں لے جانے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے بھارت کی نامور اداکار ایشوریا رائے بچن کے ساتھ، ان کا ایک 30 سال پرانا کنٹریکٹ سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا ڈسکشن پلیٹ فارم ریڈاِٹ پر شیئر ایشوریا رائے کا یہ کنٹریکٹ ایک عام کنٹریکٹ نہیں ہے۔

کام سے متعلق کیے گئے اس معاہدے کے تحت اس وقت ایک میگزین کے فوٹو شوٹ کے لیے سابقہ مس ورلڈ نے 1500 روپے کا معاوضہ لیا جبکہ اس میں ایشوریا کے دستخط بھی موجود ہیں۔ اس میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا کی عمر 18 سال ہے، جبکہ یہ کانٹریکٹ ان کے مس ورلڈ بننے سے بھی دو سال قبل کا ہے۔ ایک صارف نے اس کنٹریکٹ کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ جس وقت ایشوریا رائے بچن ایک دن کام کرنے کے 1500 روپے لیتی تھیں، اس وقت میں پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔ ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 1992 میں میرے والد کی تنخواہ 8000 تھی، اور پانچ بچوں کے ساتھ گھر چلانے کے لیے کافی تھی۔ تاہم ایک 18 سالہ لڑکی کے لیے ایک دن کی کمائی اتنی زیادہ ہونا حیران کن ہے۔ ایک نے تو یہ بھی تحریر کیا کہ آپ ایک دن کی بات کر رہے ہیں، میرے والد تو اس تنخواہ کے لیے پورے مہینہ کام کیا کرتے تھے۔خیال رہے کہ ایشوریا رائے بچن بالی ووڈ کی کامیاب اسٹارز میں سے ایک ہیں، وہ لیجنڈری امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کی اہلیہ ہیں۔ دوسری جانب بالی ووڈ کی فلم ’بھول بھلیاں 2‘ باکس آفس پر اپنا جادو بکھیرنے میں کامیاب ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’بھول بھلیاں 2‘ باکس آفس پر سپْر ہٹ ہوگئی، فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی 75 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک فلم کے 47 لاکھ ٹکٹس فروخت کیے جا چکے ہیں، انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے۔یاد رہے کہ پچھلے جمعہ کو ریلیز ہونے والی یہ فلم اکشے کمار اور ودیا بالن کی سال 2007 میں ریلیز کی جانی والی مشہور فلم بھول بھلیاں کا سیکوئل ہے۔ جس میں کارتک آریان کیارہ اڈوانی اور تبو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…