ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مس ورلڈ بننے سے قبل ایشوریا رائے کی کمائی کیا تھی؟ 30سالہ پرانا کنٹریکٹ سامنے آگیا

datetime 26  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)انٹرنیٹ ایک حیران کن چیز ہے، جو آپ کے لیے نت نئی اپڈیٹس سامنے لاتا رہتا ہے، لیکن یہ ساتھ میں آپ کو ماضی کی دنیا میں لے جانے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے بھارت کی نامور اداکار ایشوریا رائے بچن کے ساتھ، ان کا ایک 30 سال پرانا کنٹریکٹ سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا ڈسکشن پلیٹ فارم ریڈاِٹ پر شیئر ایشوریا رائے کا یہ کنٹریکٹ ایک عام کنٹریکٹ نہیں ہے۔ کام سے متعلق کیے گئے اس معاہدے کے تحت اس وقت ایک میگزین کے فوٹو شوٹ کے لیے سابقہ مس ورلڈ نے 1500 روپے کا معاوضہ لیا جبکہ اس میں ایشوریا کے دستخط بھی موجود ہیں۔ اس میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا کی عمر 18 سال ہے، جبکہ یہ کانٹریکٹ ان کے مس ورلڈ بننے سے بھی دو سال قبل کا ہے۔ ایک صارف نے اس کنٹریکٹ کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ جس وقت ایشوریا رائے بچن ایک دن کام کرنے کے 1500 روپے لیتی تھیں، اس وقت میں پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔ ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 1992 میں میرے والد کی تنخواہ 8000 تھی، اور پانچ بچوں کے ساتھ گھر چلانے کے لیے کافی تھی۔ تاہم ایک 18 سالہ لڑکی کے لیے ایک دن کی کمائی اتنی زیادہ ہونا حیران کن ہے۔ ایک نے تو یہ بھی تحریر کیا کہ آپ ایک دن کی بات کر رہے ہیں، میرے والد تو اس تنخواہ کے لیے پورے مہینہ کام کیا کرتے تھے۔خیال رہے کہ ایشوریا رائے بچن بالی ووڈ کی کامیاب اسٹارز میں سے ایک ہیں، وہ لیجنڈری امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کی اہلیہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…