سری نگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں 35 سالہ سوشل میڈیا اسٹار کو دہشتگردوں کی جانب سے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ ٹک ٹاکر و ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کو دہشتگردوں کی جانب سے گھر کے باہر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا، امرین بھٹ پر حملے کے نتیجے میں ان کا 10 سالہ بھتیجا بھی زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والی امرین بھٹ کی اسپتال منتقل کرنے پر ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کی گئی۔پولیس کے مطابق بڈگام میں پیش آنے والے اس واقعے کے پیش نظر علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔