ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

دھرنا ہوگا نہ لانگ مارچ ،معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی میں معاہدہ طے پاگیا، معاہدے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ نہیں بلکہ جلسہ کرے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق، عمران خان جلسے کے بعدواپس چلے جائیں گے۔بتایا جا رہا ہے کہ صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیڑھ

بجے تک حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات جاری رہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد عمر ،شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک جبکہ حکومت کی طرف سے ایاز صادق، یوسف رضا گیلانی ، اور اسد محمود اور نے مذاکرات میں شرکت کی۔یاد رہے کہ اس سے قبلحکومت نے تحریک انصاف سے کسی قسم کی مفاہمت نہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے مصدق ملک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں درج احتجاج کاحق،آئینی حکومت کوگرانے کیلئے استعمال نہیں ہوسکتا،عمرانی جتھے کے ساتھ کوئی مصالحت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا فتنہ فساد اور انتشار پھیلانا جموری حق نہیں ہے۔2016میں بھی اسی فاشسٹ عمرانی جتھے نے صوبائی حکومت کے وسائل کابے دریغ استعمال کرتیاسلام آبادپرحملہ کیاتھا، اسلام آبادپولیس پرحملہ آور ہوئے اوراورانکی ہڈیاں توڑیں۔ اب ایک مرتبہ پھر یہ جتھہ صوبائی حکومت کے وسائل استعمال کرتے اسلام آبادپرحملہ آورہورہاہے۔مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان سے پوچھتا ہوں تشدد اور جلاو گھیراو جمہوری حق ہے۔ انہوں نے جلسے کئے کسی نے نہیں روکا۔ ہر شہری کو آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے مگر کیا قتل و غارت بھی آئینی حق ہے۔ پی ٹی آئی رہنما خود کہتے ہیں احتجاج خونی ہے۔ لاہور سے ان کے رہنما کے گھر کے باہر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، یہ اتنا خطرناک اسلحہ ہے جو افغانستان میں استعمال ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…