بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل پاک فوج میدان میں آگئی ،معاہدہ کرادیا

datetime 25  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر کامران شاہد نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے پی ٹی آئی اور اتحادی حکومت کے درمیان معاہدہ کرادیا ہے، کامران شاہد نے مزیدانکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج

صبح 10بجے سے مذاکرات جاری تھے ،اب کوئی لانگ مارچ نہیں ہوگا، کوئی دھرنا نہیں ہوگا۔صرف جلسہ ہوگا، جگہ کا تعین کیا جارہا ہے ،تحریک انصاف کی جانب سے 2 رہنما مذاکرات میں شریک تھے،دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے پیش نظر شہراقتدار میں سیکیورٹی سخت کر تے ہوئے اسلام آباد میں 22 ہزار سیکیورٹی اہلکار کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا،فیض انٹرچینج کو بھی کینٹنرز لگا کر سیل کر دیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے اسلام آباد چوک سے بند ، ٹریفک کو متبادل کے طور پر راولپنڈی پشاور روڈ پرموڑا گیا ۔ ذرائع کے مطابق :ریڈ زون کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا،ریڈ زون میں جانے اور آنے کے لئے مارگلہ روڈ کھلا رہا۔مری روڈ ، قائداعظم یونیورسٹی روڈ ، بری امام جانے والے راستے بھی سیل کئے گئے ،ایوب چوک، ایکسپریس چوک، نادرا چوک اور سرینا چوک ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے بند کر دیئے گئے ، جڑواں شہروں میں :شاہراہؤں کی بندش سے شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…