اسلام آباد (این این آئی)بجلی صارفین سے وصول پی ٹی وی فیس کی اعداد شمار وزارت اطلاعات نے ایوان میں پیش کردیئے جس کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران 36 ارب 87 کروڑ روپے بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں وصول کیے گئے،
2017۔18 میں بجلی صارفین سے 6 ارب 87 کروڑ پی ٹی وی فیس کی مد میں وصول کی گئی،2017۔18 میں پیپکو نے صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں 6 ارب 12 کروڑ ،کے الیکٹرک نے 74 کروڑ وصول کیے،2018۔19میں پی ٹی وی فیس کی مد میں 7ارب 52کروڑ 99 لاکھ وصول کیے گئے،2018۔19میں پیپکو نے صارفین سے بلوں میں فیس کی مد میں 6 ارب 66 کروڑ ، کے الیکٹرک نے86 ارب29 کروڑ وصول کیے،2019۔20 میں پی ٹی وی فیس کی مد میں 7ارب 33 کروڑ وصول کیے،2019۔20 میں پیپکو نے 6 ارب 48 کروڑ ،کے الیکٹرک نے85 کروڑ پی ٹی وی وصول کی،2020۔21 میں ٹی وی فیس کی مد سے9 ارب وصولی ہوئی،2020۔21 پر پیپکو نے صارفین سے8 ارب جبکہ کے الیکٹرک نے 99 کروڑ وصول کیے،2021۔22 فروری تک بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں 5 ارب 94 کروڑ وصولی کی گئی،پیپکو نے مزکورہ عرصے میں صارفین سے 5 ارب 20 کروڑ، کے الیکٹرک نے70 کروڑ کی وصولی کی۔