بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

ملک میں سازش سے بننے والی امپورٹڈ حکومت کوکسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا،قاسم خان سوری

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر و سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک کے اندر سازش سے بننے والی امپورٹڈ حکومت کوکسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گادھمکی آمیز مراسلہ میں نے خود پڑھا ہے جس میں ملک کے اندر مداخلت اور رجیم چینج کی دھمکی دی گئی ہم غلام نہیں میرے جگہ اگر کوئی اوربھی محب وطن پاکستانی ہوتا وہ یہی کرتاجو میں نے کیا ہے

میں اپنے ملک کے ساتھ محبت کرتا ہوں میرا جینا مرنا اسی ملک میں ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس سے قبل قاسم خان سوری مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ اور صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ کے ہمراہ اسلام آباد سے بذریعہ سڑک کچلاک پہنچے تو سابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا، ڈسٹرکٹ کوئٹہ صدر عبدالباری بڑیچ، صوبائی وزیر مبین خان خلجی نوابزادہ شریف جوگیزئی جعفر خان کاکڑ اختر مندوخیل ملک فیصل دہوار داؤد خان پانیزئی ،عالم کاکڑ،نصیب اللہ بیٹنی،سید صادق آغاسردار زین العابدین خلجی ، داود شاہ کاکڑ، نیاز ملاخیل حنان بازئی ،جمعہ خان خلجی آصف ترین، عنایت کاکڑ، داؤد کاکڑ نور اچکزئی ڈاکٹر ظیئر کاکڑ، آغا جعفر اور دیگر نے انکا استقبال کیا اورانہیں ایک جلوس کی شکل میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ لایا گیاقاسم خان سوری نے کہا کہ ہم اس ملک کی آزادی اور خودمختاری کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم نے اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ 26 سال محنت کر کے اقتدار میں آئے ہم نے ہر فورم پر پاکستان کی بات ہے مجھے میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ میں اپنے ملک کے ساتھ غداری کرو۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عید کے بعد پوری پاکستان کے عوام اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکلے گی

اس ملک میں دوبارہ الیکشن ہوگااور ہمارا لیڈر عمران خان ایک بار پھر بھاری اکثریت سے وزیراعظم پاکستان ہوگا۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ ہم نے اب نکلنا ہے بلوچستان کے ہر شہر میں ہر محلے ہر گلی میں یہ پیغام پہنچانا ہے کہ آو نکلو اپنے اس پیارے ملک کی آزادی کے لئے عمران خان کا ساتھ دو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…