بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا اور ان کے ساتھ شریف برادران والا رویہ نہیں رکھا‘ چودھری پرویزالٰہی

datetime 1  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کچھ دنوں کی بات ہے خبر کچھ اورہو گی، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور ان کے ساتھ شریف برادران والا رویہ نہیں رکھا، آج صوبے کی عوام کے سامنے اس ساری صورتحال پر سوالیہ نشان ہے کہ ایک طرف ساری رات ہمارے وکلا عدالت کے باہر کھڑے رہتے ہیں

اور کوئی عدالت نہیں کھلتی دوسری طرف سب کچھ آپ کے سامنے ہے۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اس وقت صوبے میں آئینی بحران کی ذمہ دار (ن) لیگ ہے، اگر ن لیگ والے اٹھائیس دن انتظار کر لیتے تو آئینی بحران پیدا نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا امیدوار تو میں خود تھا، حمزہ شہباز کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا جس سے میں بے ہوش ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں، ان کا الیکشن متنازعہ نہیں بلکہ سرے سے الیکشن ہوا ہی نہیں، نہ اسے آئین مانے گا نہ ہی تاریخ، یہ ساری کارروائی غیر قانونی ہے، الیکشن والے دن اسمبلی کی کارروائی کو روکا گیا، الیکشن اسمبلی فلور پر ہوتا ہے وزیٹر گیلری میں نہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جہاں ہم نے ووٹ کاسٹ کرنے تھے اسے پولیس نے بلاک کیے رکھا، ایوان جسے ہم مقدس تصور کرتے ہیں وہاں پولیس جوتے پہن کر داخل ہوئی، اس جگہ ہم نے دین کا کام کیا، ختم نبوتﷺ پر قانون سازی کی، میٹرک تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہے ان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا صدر خاموش نہیں رہیں گے، عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہی نہیں ہوا کیونکہ وہ اصل فورم پر گیا ہی نہیں اس لیے وہ بحال ہیں اور کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے عمل میں چیف سیکرٹری اور آئی جی کے کیا کیا فوائد ہیں ہم نے اس پر مکمل پہرا دینا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…